وزیراعظم سبسڈی سکیم کے تحت سستا پٹرول حاصل کرنے والے صارفین تعاون کریں:نعمان علی
لاہور(آئی این پی پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے شہریوں کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سبسڈی اسکیم میں ٹوکن جنریٹ ہونے والی گاڑی کو ہی سستا پیٹرول ملے گا، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو سستا پیٹرول نہیں ملے گا۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سبسڈی اسکیم کے تحت سستا پیٹرول حاصل کرنے والے صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے اور واضح کیا ہے کہ صرف رجسٹرڈ اور ٹوکن والی گاڑیوں کو ہی سبسڈی دی جائے گی۔ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق سبسڈی کا حق صرف اسی صارف کو حاصل ہوگا جس کی گاڑی رجسٹرڈ ہے اور جس کا باقاعدہ ٹوکن جنریٹ ہوا ہے