55 روپے فی لیٹر اضافے کی رقم کا آڈٹ ‘ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کرائی جائیں
پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 8 فیصد تک بڑھایا جائے: وائس چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز کی پریس کانفرنس
کراچی (آئی این پی ) پٹرپیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کے سامنے 3مطالبات رکھ دیئے،مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ملک بھر کے تمام پٹرول پمپس26 مارچ سے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ سینئر وائس چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز طارق حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 55 روپے فی لیٹر اضافے کی رقم کا آڈٹ کروایا جائے،دوسرا مطالبہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کروائی جائیں،تیسرا مطالبہ پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 8 فیصد تک بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ پٹرولیم نے ہمارے مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کروائی تھی،پاکستان میں 12 سے 14 ہزار پٹرول پمپس ہیں،ہم ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں،حکومت بیرونی سرمایہ کاری کا دعویٰ کرتی ہے اور مقامی سرمایہ کاروں کو مشکلات میں مبتلا کر رہی ہے