لاہور (آن لائن) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ کر 900 سے بھی تجاوز کر گئی۔سول سیکرٹریٹ کے اطراف آلودگی کی شرح 901 ریکارڈ کی گئی، جوہر ٹاؤن میں 844، بیدیاں روڈ 698، برکی روڈ پر 691، اقبال ٹاؤن 665، گلبرگ ٹاؤن 597، ڈی ایچ اے فیز فائیو 577، برکی روڈ 544 اور عسکری ٹین 391 کی شرح دیکھی گئی۔