علی رضا سڑک عبور کر رہا تھا حادثہ ہو گیا، ٹرک ڈرائیور فرارہوگیا
ساہیوال ( خصوصی رپورٹ)تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے 13سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق تیزرفتار ٹرک کا نامعلوم ڈرائیور تیزرفتاری اور غفلت سے ٹرک چلاتے ہوئے جارہاتھا کہ پل عیسیٰ نگری کے قریب علی رضا کوسڑک کراس کرتے ہوئے کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرارہوگیا۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے محمد اعظم کی رپورٹ پر نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔