عمرفاروق اپنے والدزواراحمدکیہمراہ سڑک کناریجارہاتھا کہ حادثہ پیش آگیا،،ڈرائیورفرارہو گیا
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)تیزرفتا ربس کی ٹکر سے15سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ،ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالہ روڈ پر کنڈے کے قریب زوار احمد اور اس کا 15سالہ بیٹا عمر فاروق سڑک کنارے گھر 91/9-L جارہے تھے کہ تیزرفتار بس کے ڈرائیور نے ٹکر ماردی، جس کے نتیجہ میں عمر فاروق شدید زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال لے جایاجارہاتھاکہ وہ راستے میں ہی دم توڑگیا،حادثہ کے بعد ڈرائیوبس چھوڑکرفرار ہوگیا،پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے زوار حمد کی رپورٹ پر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔