لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں انسپکٹرز سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے پر ترقیوں سے متعلق پروموشن بورڈ کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا مذکورہ اجلاس آج شیڈول تھا تاہم سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تبدیلی کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا ہیاجلاس کی منسوخی کا باضابطہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں اس وقت ڈی ایس پی کے 70 کے قریب عہدے خالی ہیں، جن پر ترقیوں کے لیے تقریباً 250 انسپکٹرز کا سروس ریکارڈ اور کارکردگی چیک کی جانی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب راو عبدالکریم کی جانب سے آئندہ چند روز میں پروموشن بورڈ کے اجلاس سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد انسپکٹر سے ڈی ایس پی ترقیوں کے عمل کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔