لین دین پر فائرنگ1 بھائی جاں بحق دوسرا زخمی

 شاہزیب گھرکے کرایے،ایڈوانس کے تنازع پر مار اگیا،شہروز ہسپتال منتقل ،والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج 
لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔مکان کے کرایے اور ایڈوانس کے تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ سے شہروز اور شاہزیب شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شاہزیب زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔اطلاع پر پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی اور نامزد ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔