مرکزی ملزم طوفان کے پی کا رہائشی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے
لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار کے علاقے میں لین دین پر فائرنگ،دکاندار شدید زخمی ہو گیا۔بلال گنج موہنی روڈ پر طوفان خان نے لین دین پر ساتھی کیساتھ ملکر فائرنگ کر دی جس سے دکاندارفہد شدید زخمی ہو گیا ، ملزم فرار ہو گئے۔ اطلاع پر پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لین دین اور پرانی رنجش پرپیش آیا۔ مرکزی ملزم طوفان خان کے پی کا رہائشی ہے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا ، تفتیش جاری ہے