امریکی فضائیہ کا ایف-16 تربیتی طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

امریکی فضائیہ کا ایف-16 تربیتی طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

جنوبی کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا تھنڈر برڈ ایف-16 سی لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی فضائیہ کے ایک مختصر بیان کے مطابق، پائلٹ نے ایجیکٹ کرکے محفوظ طور پر جان بچائی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، فضائیہ نے حادثے کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں اور کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، مزید معلومات 57ویں ونگ کے پبلک افیئرز آفس سے ملیں گی۔حادثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے وقت پر طیارے سے نکلنے میں کامیابی حاصل کی، جبکہ طیارہ زمین سے ٹکرانے کے فوراً بعد آگ پکڑ کر تباہ ہو گیا۔فضائیہ کے مطابق، یہ واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 10:45 بجے کیلیفورنیا کے کنٹرولڈ ایئر اسپیس میں پیش آیا، اور یہ تربیتی مشن کے دوران ہوا۔لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق، یہ جیٹ نیلیس ایئر فورس بیس پر قائم فضائیہ کی ایلیٹ ڈیمونسٹریشن ٹیم تھنڈر برڈز کے لیے مخصوص تھا۔

سان برنارڈینو کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، پائلٹ کو ہنگامی صورتحال سے نکلنے کے دوران معمولی چوٹیں آئیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ انہوں نے ٹرونا کے قریب ایئرکرافٹ ایمرجنسی کا جواب دیا، جو کہ ٹرونا موہاوی صحرا میں واقع غیر آباد بستی ہے، تقریباً 180 میل شمال لاس اینجلس سے۔ایف-16 سی ایک سنگل سیٹ ورژن ہے، جس میں پرانے ماڈلز کے مقابلے میں بہتر ایویونکس اور جدید ہتھیار شامل ہیں۔