کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بے قابو، 3 افراد زخمی، سیکڑوں گھروں کو خطرہ

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بے قابو، 3 افراد زخمی، سیکڑوں گھروں کو خطرہ

ویب ڈیسک: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے وسطی جنگلات میں لگی آگ تیزی سے پھیل کر قابو سے باہر ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ سیکڑوں گھروں کو جلنے کا خطرہ لاحق ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ نے سانٹا بابرا اور سین لوئس اوبیسپو کاؤنٹیز کے 100 مربع میل سے زائد رقبے کو گھیر لیا ہے۔کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کے باعث متعدد علاقوں کو خالی کرایا جا رہا ہے، جبکہ سینکڑوں مکانات خطرے کی زد میں ہیں۔امریکی فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زخمیوں میں ایک کار سوار شامل ہے، جو جھلس کر زخمی ہوا جبکہ فائر فائٹرز کی مدد کرنے والے 2 کنٹریکٹ ملازمین بھی زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، تاہم خشک موسم اور تیز ہوائیں آگ بجھانے میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔