بشارالاسد حکومت خاتمے کے بعد ایران کو دھچکا ‘ کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی

تہران (آئی این پی )شام میں بشارالاسد حکومت خاتمے کے بعد ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی۔عرب میڈیا کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 7 لاکھ 40 ہزار ایرانی ریال کا ہوگیا ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق مشرق وسطی کے بگڑتے حالات کی وجہ سے ایک ڈالر 10 لاکھ ایرانی ریال تک پہنچ سکتا ہے۔