بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل عالمی ایشوبن جائے گا: فواد چودھری

 ملٹری ٹرائل سے ادارے کا نقصان ہوگا ،حکومت سمجھتی  ہے  پی ٹی آئی کی سٹریٹ پاور ختم کردی  
پی ٹی آئی اپوزیشن جماعتوں سے بات کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو:سابق وفاقی وزیر
  اسلام آباد(آئی این پی )  سابق واقی    وزیرفواد چودھری  نے کہاہے  بانی پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کریں گے تو یہ عالمی ایشو بن جائے گا، حکومت یہ سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی کی اسٹریٹ پاور ختم کردی ہے، پی ٹی آئی کو دبا دیا اب بات چیت کی ضرورت نہیں۔ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے اسمبلی میں کہا بات کریں اگلے دن بشری بی بی گرفتار ہوگئیں، ایم این ایز کو اسمبلی سے اٹھایا گیا تو اسپیکر قومی اسمبلی کچھ نہیں کرسکے، تو بات چیت کیا کریں گے، حکومت کی جانب سے یہ سوچ ہی نہیں کہ گفتگو سے مسائل حل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جو کمیٹی بنی ہے یہ تو حکومت کیلئے نہیں اپوزیشن کیلئے ہے، پی ٹی آئی کواس وقت حکومت سے نہیں اپوزیشن سے گفتگو کرنی چاہیے، پی ٹی آئی اپوزیشن جماعتوں سے بات کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو۔