سویلین کا ملٹری ٹرائل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے:شیخ وقاص اکرم

 حکومت کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے:سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی 
پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے  سویلین کا ملٹری ٹرائل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ملٹری ٹرائل کے حوالے سے تمام قانونی آپشنز کو استعمال کیا جائے گا، حکومت کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ہونا تھا، ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں فیصلے کو کیوں مخر کیا گیا؟ ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ یہ فیصلہ کہاں لکھا جارہا ہے، یہ بریت کا کیس ہے اور اس میں کچھ نہیں ہے، 190 ملین پانڈ کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔