بھارت کی جانب سے سیاسی افراتفری پھیلانے کی مبینہ سازش

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مخالف پروپیگنڈے سے متعلق بھارت کا کلائسیفائیڈ ڈاکیومنٹ لیک ہو گیا، جس میں پی ٹی ایم اور یونائیٹڈ کشمیرپیپلز نیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف سامنے آیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سیاسی افراتفری پھیلانے کی مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بھارت کا ایک کلاسیفائیڈ دستاویز لیک ہوگیا ہے جس میں پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے نکات درج ہیں۔دستاویز میں لکھا ہے کہ بھارتی حکام نے جنیوا اجلاس میں پروپیگنڈے کے لئے  رہنما اصول طے کیے جبکہ بھارت کی جانب سے پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) اور یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف بھی سامنے آگیا