بلوچستان میں افراتفری پھیلانے کی ہر سازش ناکام ہوگی، عبدالعلیم خان

 قوم ہمیشہ یک جان ہوکر پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے:، وفاقی وزیر مواصلات کا بیان
 اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  کرتے  ہوئے کہا ہے  کہ افواج پاکستان نے جانوں پر کھیل کر شہریوں کو بچایا۔صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا  پاکستان دشمن عناصر کو ہر قیمت پر ناکامی اور بلوچستان میں افراتفری پھیلانے کی ہر سازش ناکام ہوگی۔  پاک فوج نے دانشمندی اور بہادری کیساتھ یہ آپریشن مکمل کیا۔ قوم ہمیشہ یک جان ہوکر پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔ ایسے عناصر کی بیخ کنی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں