بی ایل اے ایک فتنہ ہے ‘ بھارت کی ایماء پر پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے:وزیراعلیٰ
کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور اس کے سرپرستوں کو واضح اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف ریاست پوری قوت اور عزم کے ساتھ کارروائی جاری رکھے گی۔ آپریشن ردّالفتنہ دشمن عناصر کے لیے ایک واضح پیغام ہے پاکستان اپنی سلامتی، وحدت اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا بی ایل اے ایک فتنہ ہے جو معصوم شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتا ہے اور بھارت کی ایماء پر پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان اپنی وحدت، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور فتنہ انگیزی کی ہر کوشش کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا