کراچی(آئی این پی ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )نے سینئر صوبائی وزیرشرجیل میمن کے خلاف سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور مبینہ جھوٹا مواد شیئر کرنے کے معاملے میں بلال بن نصر اللہ کو طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے رہائشی عبید قریشی کو بھی سائبر کرائم ایجنسی نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ دونوں افراد کو سوشل میڈیا اکائونٹس پر مبینہ طور پر ہتک آمیز اور جھوٹا مواد پھیلانے کے معاملے میں وضاحت کیلئے طلب کیا گیا ہے۔