مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم بولر کا ریکارڈ اپنے نام کیا

مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم بولر کا ریکارڈ اپنے نام کیا

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

 ڈارون میں بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں، مچل اسٹارک نے سری لنکا کے سابقہ لیجنڈ اسپنر رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہیراتھ نے اپنی کیریئر میں 433 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ اسٹارک کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 434 ہو گئی ہے۔مچل اسٹارک نے یہ اہم سنگ میل شادمان اسلام کی وکٹ حاصل کرکے عبور کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم، جن کے پاس 414 وکٹیں ہیں، اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔