آسٹریلوی لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستانی سابق اسٹار فاسٹ بولر وسیم اکرم کا ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں، جو کہ کسی بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کا سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ تھا۔مچل اسٹارک نے یہ کارنامہ گابا میں جاری دوسرے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہیری بروک کی وکٹ حاصل کرکے انجام دیا، جس کے ساتھ ہی ان کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 415 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل، 2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسٹارک نے اب تک 101 ٹیسٹ میچز میں 412 وکٹیں حاصل کی تھیں، اور اب وہ اس ریکارڈ کو مزید بڑھا چکے ہیں۔
یہ ریکارڈ توڑنے کے بعد، سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 317 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے مچل جونسن 313 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس فہرست میں شامل دیگر کھلاڑی، جنہوں نے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں، جبکہ اسٹارک ابھی بھی فعال ہیں۔