لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے عظیم اعزاز اپنے نام کر لیا

لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے عظیم اعزاز اپنے نام کر لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے ایک اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں نعمان علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف چھ وکٹیں حاصل کیں۔یہ نویں موقع تھا جب انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز اقبال قاسم کے پاس تھا جنہوں نے آٹھ مرتبہ پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی تھیں۔