ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسٹارک نے یہ فیصلہ اپنی توجہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر مرکوز رکھنے کے لیے کیا ہے۔اسٹارک نے اپنے بیان میں کہا کہ:"ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ میری پہلی ترجیح رہی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوا، لیکن اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ میں انڈیا ٹیسٹ ٹور، ایشیز اور 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں تازہ دم اور فٹ ہو کر بہترین کارکردگی دکھانے کا منتظر ہوں۔"
37 سالہ اسٹارک نے اب تک 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 79 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی تیز رفتار اور سوئنگ سے بیٹرز کو ہمیشہ مشکلات میں ڈالا۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹارک کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹ کمنز کو مینجمنٹ پلان کے تحت آرام دیا گیا ہے جبکہ ٹیم کی قیادت میچل مارش کریں گے۔