پاکستان کی 79ویں شبِ آزادی کا جشن، پرُ جوش پرومو جاری

پاکستان کی 79ویں شبِ آزادی کا جشن، پرُ جوش پرومو جاری

پاکستان کی 79ویں جشن آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جشن کا زبردست آغاز ہو گیا ہے۔

 اس سلسلے میں ایک خصوصی پرومو جاری کیا گیا ہے، جس میں وطنِ عزیز کی بے مثال پہچان، رنگین ثقافت اور لازوال داستانِ عزیمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔جشنِ آزادی کے اس اہم موقع پر اسلام آباد میں واقع یادگارِ فتح پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کی تاریخِ فتح اور ملک کی شاندار تاریخ کو خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا۔ اس تقریب کا مقصد قومی اتحاد، حب الوطنی اور آزادی کی خوشیوں کو منانا ہے۔

پرومو میں شہریوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ مل کر 79 ویں شبِ آزادی کو یادگار بنائیں اور اسلام آباد میں ’یادگارِ فتح‘ کے مقام پر اس تاریخی جشن کا حصہ بنیں۔ اس تقریب کے ذریعے قوم کے دلوں میں محبتِ وطن اور فخر کے جذبات کو تازہ کیا جائے گا۔اس خصوصی پروگرام کا انعقاد 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات کو ہوگا، جس دوران شبِ آزادی کی رونقوں کو بڑھانے کے لیے پرچم کشائی کی جائے گی اور دیگر ثقافتی و ملی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔