79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے وطن سے محبت اور تجدیدِ عہد کا پرُشور ٹیزر جاری

79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے وطن سے محبت اور تجدیدِ عہد کا پرُشور ٹیزر جاری

79ویں جشنِ آزادی کی مناسبت سے پاکستان بھر میں عزمِ وفا اور حبِ الوطن کے جذبے کو تازہ کرنے کے لئے خصوصی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 اس سلسلے میں ایک شاندار ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سبز ہلالی پرچم اٹھائیں اور شبِ آزادی کی تقریب میں بھرپور شرکت کریں۔ٹیزر میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں، اور فضاؤں میں بلند آواز میں "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" کا نعرہ لگائیں۔ اس دن کی مناسبت سے مرکزی تقریبات بھی منعقد ہوں گی جن میں یادگارِ فتح پر شبِ آزادی کا خاص اور پرُرونق پروگرام شامل ہوگا۔ یہ تقریب وطن سے محبت اور قومی جذبے کی بھرپور عکاسی کرے گی اور ملک و قوم کے لئے ایک مثالی پیغام ہوگی۔اس موقع پر، لوگوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ جشنِ آزادی منائیں، وطن سے محبت کا اظہار کریں اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لئے دعا کریں۔ یہ دن ملک کے استحکام، اتحاد اور خوشحالی کے عزم کو دوبارہ تازہ کرنے کا موقع ہے، جہاں ہر فرد پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور عظیم قوم ہونے کا فخر محسوس کرے گا۔