ہنی ٹریپ، بلیک میلنگ،3ملزم گرفتار

ملزم  سوشل میڈیا پر جعلی شناخت کے ذریعے شہریوں سے رابطہ کرتیاور بھاری رقوم وصول کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  لاہور نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ اور سائبر بلیک میلنگ میں مبینہ طور پر ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیاترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا پر جعلی شناخت کے ذریعے شہریوں سے رابطہ کرتے اور بعد ازاں انہیں بلیک میل کرکے بھاری رقوم وصول کرتے تھے کارروائی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر کی گئی۔ این سی سی آئی اے لاہور کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ملتان کے علاقے بستی صالح ماہائے، نواب پور روڈ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر دل حسن، عمر سعید اور عمیر حسن کو گرفتار کیا ملزمان سوشل میڈیا پر جعلی پروفائلز کے ذریعے لوگوں سے دوستی کرتے اور انہیں واٹس ایپ پر منتقل کرنے کے بعد ویڈیو کالز کرتے تھے۔ اسی دوران نجی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرکے انہیں بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھاترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا کہ تفتیش کے دوران  متاثرہ شہریوں سے اسی طریقہ واردات کے ذریعے لاکھوں  روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مالی لین دین اور رقم کی منتقلی سے متعلق شواہد بھی تحقیقات کا حصہ بنا لیے گئے ہیں۔کارروائی کے دوران تین موبائل فونز برآمد ہوئیموبائل فونز کے ابتدائی فرانزک جائزے میں متعدد واٹس ایپ اکاو?نٹس، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر اہم ڈیجیٹل شواہد ملے ہیں، جن کا مزید تجزیہ جاری ہے گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران محمد فرحان، سہیل عرف لولی، زاہد ہراج اور شاہد ہراج سمیت دیگر افراد کے نام بھی سامنے آئے ہیں، جن کے ممکنہ کردار کا جائزہ لیا جا رہا ہے نیٹ ورک کے مزید ارکان، استعمال کیے جانے والے سوشل میڈیا اکاو?نٹس، مالی لین دین اور ممکنہ متاثرین کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ ہنی ٹریپ اور سائبر بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔