منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، نیٹ ورک کے دیگر ارکان کیلئے چھاپے جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی پولیس نے نجی سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے سکول بیگ میں چھپائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی ماڈل ٹا ئون اسد علی کے مطابق گرفتار ملزم مجیب الرحمن بہاولپور کا رہائشی ہے جو لاہور کی نجی سوسائٹی میں منشیات سپلائی کرنے آیا تھا۔ ملزم نے پولیس سے بچنے کے لیے 4 کلو چرس سکول بیگ میں چھپا رکھی تھی، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات فروش نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹا ئون اسد علی نے ایس ایچ او نشتر کالونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔