نشتر کالونی پولیس نے منشیات فروش دھر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نرسری اسٹاپ کے قریب ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم جانوروں کے چارے کی آڑ میں منشیات مختلف مقامات پر سپلائی کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 کلو 200 گرام چرس اور 18 کلو پوست بر آمد کر لی گئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ اسد علی کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔