لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے کینٹ کچہری اور بخشی خانے کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی جوڈیشل شہزاد اصغر ورک اور ریزرو انسپکٹر جوڈیشل سید حماد شاہ بھی موجود تھے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی محمد خالد سعید نے عدالتوں اور بخشی خانے کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو سکیورٹی امور پر بریفنگ دیتے ہوئے ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عدالتوں کے داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس اور دیگر سکیورٹی آلات کا معائنہ کیا اور تمام آلات کو مکمل طور پر فنکشنل رکھنے کی ہدایت کی۔ ایس پی نے قیدیوں کے حفاظتی انتظامات اور سکیورٹی کیمروں کا بھی جائزہ لیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے کہا کہ عدالتوں کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور سکیورٹی امور میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔