لاہور(کرائم رپورٹر) بخشی خانہ کینٹ سے تین روز قبل فرار ہونے والے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو پولیس نے ننکانہ صاحب سے گرفتار کر لیاترجمان انویسٹی گیشن کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ شمس تبریز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ننکانہ صاحب سے پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ملزم تین روز قبل بخشی خانہ کینٹ سے فرار ہو گیا تھاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ پراسیکیوشن کے ساتھ مؤثر اشتراک کے ذریعے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا