عدالتوں، بخشی خانے، داخلی راستوں اور سکیورٹی آلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

متن: لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد سعید نے ماڈل ٹاؤن کچہری کا دورہ کیا اور عدالتوں و بخشی خانے کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی جوڈیشل محمد ارشد اور ریزرو انسپکٹر جوڈیشل سید حماد شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایس پی محمد خالد سعید نے عدالتوں کے داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس اور دیگر سکیورٹی آلات کا معائنہ کیا اور انہیں مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو سکیورٹی امور پر بریفنگ دیتے ہوئے ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے قیدیوں کے حفاظتی انتظامات اور سکیورٹی کیمروں کا بھی جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کی سکیورٹی پولیس کی اولین ترجیح ہے، سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔