لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ہیڈکوارٹرز خالد سعید نے اے ٹی سی کورٹ کیبخشی خانے کا دورہ کیا اور عدالتوں سمیت بخشی خانے کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی نے عدالتوں کے داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس اور دیگر سکیورٹی آلات کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کو تمام سکیورٹی آلات مکمل فعال رکھنے،الرٹ رہنے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ ایس پی نے بخشی خانے میں قیدیوں کے حفاظتی انتظامات اور سکیورٹی کیمروں کا بھی معائنہ کیا اور کہاسکیورٹی انتظامات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگا۔عدالتوں اور بخشی خانے کی سکیورٹی کو ہر صورت م ئوثر اور یقینی بنایا جائے۔