اسلام آباد‘راولپنڈی میں شدید بارش‘پانی گھروں میں داخل

اسلام آباد(آئی این پی )جڑوں شہروں راولپنڈی اسلام آباد  سمیت ملک کے مختلف حصو ں میں   موسلادھار بارش  سے گرمی کا زو  ر ٹوٹ گیا  جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،راولپنڈی میں  نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد گوالمنڈی اور کٹاریاں کے علاقوں میں پانی کی سطح 22فٹ سے تجاو  کرگئی ، شہریوں کا انخلا شروع کر دیا گیا  ، اطراف میں  خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے اور  ریسکیو کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سے مدد طلب کر لی  ۔محکمہ موسمیات کے مطابقملک کے  بالائی اور وسطی علاقوں میں 13 اگست سے 15 اگست کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے