اسلام آباد‘راولپنڈی میں شدید بارش‘گاڑیاں ڈوب گئیں

 نالہ لئی کیلئے انخلا کا الرٹ جاری‘ سڑکیں تالاب بن گئیں، میٹرو بس کا روٹ بھی زیرآب آگیا
راولپنڈی، اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت سمیت راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں، بارہ کہو کا علاقہ پانی میں ڈوب گیا۔جڑواں شہروں میں بارش کے باعث نالہ لئی کے اطراف انخلا کا الرٹ جاری کر دیا گیا، نالہ لئی کے اطراف رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بہارہ کہو کے علاقے میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سیکٹر جی الیون میں سڑکیں تالاب بن گئیں،کئی گاڑیاں ڈوب گئیں۔موسلا دھار بارش کے باعث میٹرو بس کا روٹ بھی زیرآب آگیا، بارش کے باعث بنی گالہ،سری نگر ہائی وے پربھی پانی آگیا، جی ایٹ مرکز میں بھی گاڑیاں ڈوب گئیں۔شدید بارش کے باعث پانی اکٹھا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا  سامنا کرنا پڑا