بستروں اور کپڑوں سمیت ہر چیز پانی میں ڈوب گئی‘پناہ گزینوں کو شدید مشکلات کا سامنا
غزہ(یواین پی)غزہ میں شدید بارش کے باعث پانی فلسطینی پناہ گزین افراد کے خیموں میں داخل ہو گیا،بستروں اور کپڑوں سمیت ہر چیز پانی میں ڈوب گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان محمود بسال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش سے پانی پناہ گزین خیموں میں داخل ہو گیا جس سے ان کے بستروں اور کپڑوں سمیت ہر چیز پانی میں ڈوب گئی ہے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے زبردستی بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو بچانے کے لیے فوری مداخلت کر ے۔