کراچی میں 78 ویں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میوزیکل کانسرٹ کے پیش نظر ٹریفک پولیس کراچی نے خصوصی ٹریفک پلان اور پارکنگ انتظامات جاری کر دیے ہیں۔
تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے ایکسپو سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ اسٹیکر والی گاڑیاں گیٹ نمبر 1 اور گیٹ نمبر 11 سے نیشنل اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گی۔
پارکنگ اور شٹل سروس کے انتظامات:
ضلع وسطی کے شہری حسن اسکوائر پل سے اتر کر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے گاڑیاں پارک کریں گے اور شٹل بس سروس کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم پہنچیں گے۔ضلع جنوبی، شرقی اور ملیر کے شہری کارساز، نیوٹاؤن، راشد منہاس روڈ اور ملینئیم مال سے چائنا گراؤنڈ میں پارک کر کے پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں۔
متبادل راستے اور ٹریفک ہدایات:
لیاقت آباد سے شارع فیصل جانے والے شہری حسن اسکوائر فلائی اوور اور یونیورسٹی روڈ استعمال کریں۔کارساز سے لیاقت آباد جانے والے شہری راشد منہاس روڈ اور نیپا کا راستہ اختیار کریں۔ضلع وسطی، شرقی، ملیر، جنوبی اور غربی والے شہری لیاری ایکسپریس وے، مرزا آدم خان چوک، ماڑی پور سے سہراب گوٹھ راستے استعمال کر سکتے ہیں۔بس، منی بس اور دیگر کمرشل گاڑیوں کو متبادل راستوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر اور پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
ٹریفک پولیس کی درخواست:
عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کریں، گاڑیوں کو سروس روڈ یا مین روڈ پر پارک نہ کریں اور ضرورت پڑنے پر رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس نمبر 1915 سے رابطہ کریں۔