بھارتی کرکٹر آکاش دیپ کی "ڈریم کار" خریداری پر قانونی نوٹس جاری

 بھارتی کرکٹر آکاش دیپ کی

بھارتی کرکٹر آکاش دیپ اپنی پسندیدہ "ڈریم کار" خریدنے کے بعد قانونی پیچیدگی میں پھنس گئے ہیں۔

 آکاش دیپ نے اپنی نئی گاڑی کی خوشی میں انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کی تھی، تاہم چند روز بعد اترپردیش ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے انہیں اور متعلقہ ڈیلر شپ کو نوٹس جاری کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ گاڑی ہائی سیکیورٹی رجسٹریشن پلیٹ کے بغیر چلائی جا رہی تھی، جو قانونی طور پر لازمی ہے۔ اس معاملے کے نتیجے میں ڈیلر شپ کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ آکاش دیپ نے یہ گاڑی انگلینڈ کے دورے سے واپسی پر خریدی، جس کا وہ کافی عرصے سے خواب دیکھ رہے تھے۔