الہ آباد ہائی کورٹ نے بھارتی کرکٹر یش دیال کی گرفتاری پر حکمِ امتناع جاری کر دیا

الہ آباد ہائی کورٹ نے بھارتی کرکٹر یش دیال کی گرفتاری پر حکمِ امتناع جاری کر دیا

الہ آباد: بھارتی کرکٹر اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف درج جنسی استحصال کے کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو یش دیال کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد کی ایک خاتون نے یش دیال پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا تھا، جس کے تحت 6 جولائی کو ایف آئی آر درج کی گئی۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ کرکٹر نے شادی کا جھانسہ دے کر 5 سال تک جنسی تعلق قائم رکھا۔عدالت میں سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے:"آپ کسی کو ایک یا دو دن تک تو دھوکہ دے سکتے ہیں، مگر پانچ سال تک؟ یہ بات حیران کن ہے۔"ہائی کورٹ نے یش دیال کی گرفتاری پر حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت تک یش دیال کو گرفتار نہ کرے۔

کیس کی موجودہ صورتحال:
عدالت نے یش دیال کو ریلیف دیتے ہوئے عبوری تحفظ فراہم کر دیا۔مقدمے کی اگلی سماعت کی تاریخ تاحال طے نہیں کی گئی۔پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔یش دیال یا ان کی قانونی ٹیم کی طرف سے باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔یہ مقدمہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یش دیال انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں ریگولر فاسٹ باؤلر کے طور پر جانے جاتے ہیں، اور ان کی ٹیم RCB کی نمائندگی کر چکی ہے۔