ویب ڈیسک: بھارتی فاسٹ بولر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے باعث یو پی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیگ 17 اگست سے شیڈول ہے اور یش دیال گورکھپور لائنز کی نمائندگی کرنے والے تھے۔رپورٹس کے مطابق یش دیال رواں برس آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم رائل چیلنجر بنگلورو کا حصہ تھے۔ ان کے خلاف خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے، جب کہ جے پور میں بھی ان پر ایک اور کیس زیرِ سماعت ہے۔اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے الزامات اور جاری قانونی کارروائی کے پیشِ نظر کرکٹر کو لیگ کھیلنے سے روک دیا ہے۔