آئین کے خلاف کوئی قانون قابلِ عمل نہیں ہو سکتا:پی ٹی آئی چیئرمین گوہر

 آئین کے خلاف کوئی قانون قابلِ عمل نہیں ہو سکتا:پی ٹی آئی چیئرمین گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہا کہ آئین کے منافی کوئی قانون نہیں بنایا جا سکتا۔

 انہوں نے زور دیا کہ قانون سازی ہمیشہ آئین اور موجودہ قوانین کے مطابق ہونی چاہیے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی واضح کر چکی ہے کہ بنیادی آئین کے منافی قانون سازی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ سیکشن 11 میں تبدیلی کر کے حکومت کا لفظ شامل کیا جا رہا ہے، جس کے تحت کسی فرد کو پہلے تین ماہ کے لیے اور پھر مزید تین ماہ نظر بند رکھا جا سکتا ہے۔گوہر نے کہا کہ اس قسم کے قوانین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں، جبکہ موجودہ قوانین کے تحت بھی ضروری اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ آئینی اور قانونی حدود کے اندر رہ کر قانون سازی کی جائے۔