آئین لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں:چیف جسٹس

 آئین لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں:چیف جسٹس

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے یومِ آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ آئین نہ صرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ ہر شہری کی آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔

 انہوں نے پوری قانونی برادری اور عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کے وژن، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا:
"ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی امنگوں کا مجسمہ ہے۔ آئین یقینی بناتا ہے کہ انصاف ہمارے معاشرے کی بنیاد رہے، کمزوروں کے حقوق کا تحفظ ہو اور ہر شہری یہ یقین رکھے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔"انہوں نے زور دیا کہ ایسا معاشرہ پروان چڑھایا جائے جہاں تنازعات منصفانہ طریقے سے حل ہوں اور ہر شہری اپنی زندگی میں انصاف کی موجودگی محسوس کرے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور یہی یومِ آزادی کے اصل پیغام کو آگے بڑھانے کا راستہ ہے۔