پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے سخت اور جذباتی انداز میں خطاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اور کارکنان اٹھ کھڑے ہوں، کیونکہ اس ملک میں شرافت، آئین اور قانون کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے حقوق کے لیے لڑائی جاری ہے اور عوام کو حقیر سمجھا جاتا ہے۔سلمان اکرم راجا نے 8 فروری کے واقعہ کو انسانیت کی توہین قرار دیا اور کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں سول ملٹری ٹرائلز ہوتے ہیں، جسے سپریم کورٹ نے مسترد کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئینی بینچ نے مخصوص نشستیں دوسری پارٹیوں کو دینے کا فیصلہ کیا اور اس کا سربراہ وزیراعظم خود مقرر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جدوجہد کی تاریخ بہت پرانی ہے، 2007ء میں جب تحریک شروع کی تھی، اس وقت دروازوں پر زنجیریں تھیں، مگر ہمارے جذبہ ایمانی نے انہیں توڑ دیا۔ اب پھر سے یہی وقت آ گیا ہے کہ ہم کھڑے ہوں اور آواز بلند کریں، کیونکہ آج اس ملک میں شرافت، آئین اور قانون کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا کہ ہمیں اپنی نسلوں کے لیے اٹھنا ہوگا اور گھروں میں نہیں بیٹھ سکتے، کیونکہ حالات اب بہت نازک ہو چکے ہیں۔ ان کا پیغام واضح ہے کہ اب مظاہرہ اور احتجاج کا وقت آ گیا ہے، اور ہمیں اپنی حق کی جنگ جاری رکھنی ہے۔