صوبہ پنجاب کے سینئر اور تجربہ کار بیوروکریٹ محمد اطہر مسعود نے باضابطہ طور پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کا چارج سنبھال لیا ہے۔
محمد اطہر مسعود نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں متعدد اہم اور کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ڈائریکٹر جنرل انسپکشن پبلک پراسیکیوشن، ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ پبلک پراسیکیوشن اور ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور شامل ہیں۔پنجاب آرٹس کونسل کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر محمد اطہر مسعود نے فنونِ لطیفہ کے فروغ، ثقافتی سرگرمیوں کی ترقی اور فنکار برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافتی وراثت اور فنون کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔