عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا چارج سنبھال لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، منیر اکرم نے 30 مارچ کو اپنی مدت مکمل ہونے پر چارج چھوڑا، اور عاصم افتخار گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے قائم مقام مندوب کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔گزشتہ روز اقوام متحدہ میں منیر اکرم کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کی شاندار خدمات کو سراہا گیا۔ منیر اکرم نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔نئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا بھی پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ منیر اکرم کی خدمات کو ہمیشہ سراہیں گے اور ان کے کام سے حاصل کردہ تجربات کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گے۔اس موقع پر پاکستان کے مختلف سفارتی عہدیداران اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور منیر اکرم کی خدمات کی تعریف کی۔ عاصم افتخار احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی اقوام متحدہ میں مزید فعال اور مضبوط نمائندگی کے لیے کام کریں گے۔