کراچی: صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ اور معروف گلوکارہ صنم ماروی کے درمیان پچھلے دنوں پیدا ہونے والا تنازعہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی مداخلت سے خوش اسلوبی سے حل ہو گیا ہے۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے بتایا کہ انہوں نے اور نورالہدیٰ شاہ نے معاملے کو بہتر انداز میں سلجھانے کی کوشش کی، اور اب دونوں طرف سے کوئی اعتراض باقی نہیں رہا۔ نورالہدیٰ شاہ نے بھی اس موقع پر کہا کہ دونوں جانب سے عزت دینے پر مشکور ہوں۔اس موقع پر احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل ہمیشہ فنکاروں کا احترام کرتی ہے اور جو بھی مسائل پیدا ہوئے تھے وہ ختم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے صنم ماروی کی عزت کرنے پر زور دیا۔صنم ماروی نے بھی اس موقع پر کہا کہ وہ سندھ کے عوام کی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں سپورٹ کیا اور اس معاملے کے حل میں مدد فراہم کی۔یہ واقعہ آرٹس اور ثقافت کے شعبے میں تعلقات کو مضبوط کرنے اور فنکاروں کے احترام کو یقینی بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔