ملک محمد احمد خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دوبارہ سنبھال لیا

ملک محمد احمد خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دوبارہ سنبھال لیا

گورنر پنجاب کے غیر ملکی دورے کی وجہ سے ملک محمد احمد خان نے قائم مقام گورنر پنجاب کے طور پر ذمہ داریاں ادا کیں۔

اب، وہ دوبارہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائز ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ظہیر اقبال چنڑ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا چارج دوبارہ سنبھال لیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ملک محمد احمد خان کریں گے، اور اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔