ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ یہ مقدمات تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ سے متعلق ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلے میں کہا کہ دونوں مقدمات میں سزاؤں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ یاسمین راشد کو ان دونوں مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔