ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے مقدمات میں 30 سالہ سزاؤں کیخلاف اپیل دائر کر دی

ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے مقدمات میں 30 سالہ سزاؤں کیخلاف اپیل دائر کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق تین مقدمات میں سنائی جانے والی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان حملے، شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے سنائی گئی 10، 10 سال قید کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں کی ہیں۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق اور شواہد کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا۔ لہٰذا لاہور ہائی کورٹ ان سزاؤں کو کالعدم قرار دے اور اپیلوں کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تینوں مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو مجموعی طور پر 30 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف اب انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔