یومِ آزادی کی خوشیوں میں طلبا و طالبات کا جوش و جذبہ بھی عروج پر ہے، اور لاہور کے سکولوں اور کالجز میں اس موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ان تقریبات میں سٹوڈنٹس کی جانب سے ملی نغمے، تقاریر اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔نشتر ٹاؤن کے کیپس ایف پی آر کالج میں یومِ آزادی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں طلبا و طالبات نے ملی نغمے گائے، تقاریر پیش کیں اور وطن سے محبت کے جذبے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر باب ارقم گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے سی ای او رضا احمد رانا اور افضل احمد رانا بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یاسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیپس کالج فیاض احمد رانا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں کیپس کالج کے پرنسپل شہباز بٹ سمیت دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کالج کی عمارت کو قومی پرچم کے رنگوں سے خوبصورتی سے سجا دیا گیا، اور جشنِ آزادی کا جوش و خروش ہر جانب دیکھنے میں آیا۔ اساتذہ اور طلبا و طالبات نے وطن سے محبت اور خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔