اسلام آباد میں جشنِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں حب الوطنی کا جذبہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔
شہریوں نے سبز ہلالی پرچم اور ملی نغموں کے ساتھ اپنے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا ہے۔شہر شہروں کی سڑکیں، بازار اور گلی محلوں کو جھنڈیوں اور روشنیاں سے خوبصورت انداز میں سجا دیا گیا ہے۔ خصوصاً بچوں اور نوجوانوں میں جشنِ آزادی کا جوش و خروش قابل دید ہے۔اس موقع پر شہریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے محبت ان کے دلوں میں رچی بسی ہے اور یہ عشق ان کی رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ان کا خوابوں کا چمن ہے، جسے بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے، اور اس کی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا ملک دنیا میں کسی اور ملک سے کم نہیں، جس کے قیام کے لیے طویل اور کٹھن جدوجہد کی گئی۔ وہ دعا گو ہیں کہ میرا وطن ہمیشہ قائم و دائم اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔انہوں نے “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگاتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔