معرکہ حق نے قوم کے دل میں نئی امنگ اور جذبہ جگایا:یومِ آزادی پر وزیراعظم کا پیغام

معرکہ حق نے قوم کے دل میں نئی امنگ اور جذبہ جگایا:یومِ آزادی پر وزیراعظم کا پیغام

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ "معرکہ حق نے آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دی ہیں"۔

وزیراعظم نے قوم کو آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر میدان میں بے مثال عزم و ہمت، علم و ہنر کے باب رقم کیے ہیں۔ معرکہ حق نے پاکستانی قوم کے دل میں نئی امنگ اور جذبہ بیدار کر دیا ہے۔

اہم نکات:

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق صرف عسکری فتح نہیں بلکہ دو قومی نظریہ کی صداقت کی جیت ہے۔تمام سیاسی جماعتوں اور طبقات کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لیے اشتراک عمل کی دعوت دی۔بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ سمیت تحریک آزادی کے بلند ہمت، دور اندیش قائدین اور کارکنوں کو سلام پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے والوں نے بکھری ہوئی قوم کو ایک فکر، ایک مشن اور ایک نصب العین پر متحد کیا اور تاریخ کا دھارا موڑ کر ناممکن خواب کو حقیقت میں بدلا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ گزرے 78 سال آزمائش آمیز سفر، اللہ پر کامل یقین اور تابناک مستقبل کی امید کی کہانی ہیں، جس میں پاکستان نے ہر شعبے میں کامیابیاں اور سنگ میل عبور کیے ہیں۔