موبائلز سکواڈ کی کارروائی، سندھ کا خطرناک ڈاکو پکڑ لیا

ٹھوکر ناکہ پر گرفتاری، اشتہاری عامر کو چوہنگ پولیس کے سپرد کر دیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) موبائلز سکواڈ کی قانون شکن عناصر کیخلاف سائنٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔ سندھ میرپور کا خطرناک ڈاکو اور کیٹگری اے کا اشتہاری گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق ملزم کو ناکہ ٹھوکر کے جوانوں نے گرفتار کیا۔ ملزم پر سندھ میں ڈکیتی، راہزنی و دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم اپنے گینگ سے ناراض ہو کر لاہور آیا تھا۔ خطرناک اشتہاری عامر کو مزید قانونی کارروائی کے بعد جلد سندھ میرپور پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ملزم کو متعلقہ پولیس کی آمد تک تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے سائنٹیفک بنیادوں پر چیکنگ، سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔